20 ستمبر 2011 - 19:30

بحرين ميں آل خليفہ حکومت کي سيکورٹي افواج کي جانب سے مظاہرين کي سرکوبي کے دوران کئي انقلابي زخمي ہو گئے ہيں-

ابنا: پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق دارالحکومت منامہ کے جنوب ميں واقع سترہ کے علاقے ميں گزشتہ ہفتے کے مظاہروں کے دوران شہيد ہونے والے ايک شخص کے ايصال ثواب کے ليے ہونے والي مجلس کے بعد لوگ مظاہرے کر رہے تھے کہ بحريني اور سعودي فوجيوں نے ان پر حملہ کر ديا جس کے نتيجے ميں کئي افراد زخمي ہو گئے-

عيني شاہدين نے بتايا ہے کہ مظاہرين ايک منتخب حکومت کو بر سر اقتدار لانے اور امتيازي سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے کہ بحريني اور سعودي فوجيوں نے آنسو گيس کے گولوں اور پلاسٹک کي گوليوں سے ان پر حملہ کر ديا- بعض ذرائع نے بتايا ہے کہ بحريني اور غير ملکي فوجيوں نے اس حملے کے دوران جنگي گوليوں کا بھي استعمال کيا-

واضح رہے کہ بحرين ميں چودہ فروري سے آل خليفہ حکومت کے خلاف عوامي تحريک جاري ہے اور بحرين نيز سعودي عرب کے فوجيوں کي جانب سے مظاہرين پر کيے جانے والے حملوں ميں بڑي تعداد ميں لوگ جاں بحق اور زخمي ہوئے ہيں ـ.........

/169